پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پونچھ کے دورے پر پہنچے۔ان لیڈران میں بی جے پی جموں کشمیر کے انچارج اشیش سود، جنرل سکریٹری وبھود گپتا اور نائب صدر ورینندر جیت سنگھ شامل تھے۔لیڈران کے پونچھ پہنچنے پر مقامی لیڈران جن میں ضلع صدر بی جے پی پونچھ انجینئر محمد رفیق چستی،ترجمان سنیل گپتا، سابق ایم ایل سی پردیپ شرما، بی جے پی یوتھ کے ضلع صدر امن دابر اور تمام شعبوں کے صدور اور دیگر کارکانان شامل تھے ،نے اسقبال کیا ۔ دورے پر آئے بی جے پی لیڈران نے پارٹی کے ضلع دفتر پونچھ میں ایک میٹنگ منعقد کر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کے دوران مقامی لوگوں نے بی جے پی لیڈروں کو عوامی مسائل سے روشناس کرایا اور بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی۔بھاجپا لیڈران نے انہیں یقین دلایا کہ وہ تمام تر مسائل حل کروانے کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔جموں کشمیر کے انچارج اشیش سود نے کہاکہ اعلیٰ قیادت کی جانب سے انہیں حکم ہوا ہے کہ وہ ان تمام علاقوں کا دورہ کریں جہاں حالیہ بارشوں ے دوران لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین روزہ دورے پر آئے ہیں اس دوران پونچھ کے تمام علاقوں میں جا کر لوگوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے حالات جانیں گے۔ ضلع صدر محمد رفیق چستی نے بتایا کہ یہ دورہ لیڈران نے ضلع پونچھ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلہ میں کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پارٹی لیڈران تمام لیڈروں سے بات کر رہے ہیں تاکہ ضلع پونچھ میں بی جے پی کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکے۔