بھاجپا عوامی مسائل کے ازالے کیلئے پُر عزم :ست شرما

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //بھاجپا سنیئر لیڈر اور سابقہ وزیر ست شرما کی قیادت کی جانب سے جموں کے تالاب تلو منڈل کے صدر و دیگر لیڈران کی موجودگی میں عوامی شکایات سننے کیلئے پروگرام منعقد کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل اور پینے کے پانی، بجلی اور سڑکوں سے متعلق اپنے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ست شرما نے ان کے مسائل تحمل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران سے ٹیلی فون پر بات کی۔ست شرما نے کہا کہ بی جے پی مقامی لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ’’ہم عام آدمی کے مسائل کو ایک مقررہ وقت میں حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں بی جے پی مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ عام لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے، اور ان میٹنگوں کے ذریعہ، بی جے پی لیڈر عوام کے مسائل سننے کے قابل ہوتے ہیں۔کیشو چوپڑا نے کہا کہ بی جے پی لیڈر زیادہ سے زیادہ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے اجلاس علاقے کے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کے حل میں بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔