سرینگر //نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی سپریم کورٹ میں سنگھ پریوار کی ذیلی تنظیموں کے ذریعے جموں وکشمیر کی آئین ہند کے تحت دی گئی خصوصی پوزیشن کی دفعات370 اور 35 اے کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ایک طرف حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں جبکہ دوسری طرف یہی جماعت سنگھ پریوار کی ذیلی تنظیموں کے ذریعے سپریم کورٹ میں ان دفعات کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ عمرعبداللہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر کے پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے۔