جنوبی کشمیر کے کولگام کے دیوسر علاقے میں بی جے پی نے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا ، جس میں ضلعی و یوٹی سطح کے لیڈران اور بھاجپا کارکنان نے شرکت کی۔ اسی دوران خطاب کرتے ہوئے بھاجپا لیڈران نے کہا کہ دوخاندانوں نے جموں وکشمیر کا استحصال کیا اور خطہ کی عوام کو لوٹنے کے ہر ممکن ہربے اپنائے۔ سینئر بھاجپا لیڈر سنیل شرما نے پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخانات میں بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔
ویڈیو:اظہر حسین