جموں//ینگ پنتھرز کے سیکریٹری راجندر کمارنے بھاجپا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار ملنے کے بعداس نے عوام کی نمائندگی چھوڑ دی ہے ۔ پارٹی کے صدر مقام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایس آر او202جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔اس دوران ایک فلم بعنوانBAD POLICY SRO 202کا ایک پوسٹر بھی اجراء کیا ۔یہ فلم18نومبر2017کو یوٹیوب پرجاری کی جائے گی۔راجندر نے کہاکہ ایس آر او202کی وجہ سے ہزاروں کنبے اور لاکھوں نوجوان متاثر ہو رہے ہیںاوریہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ بی جے پی جسے جموں سے25نشستیں ملی تھیں،نے اس نئی بھرتی پالیسی کے خلاف اف تک نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہی بی جے پی ہے جب یہ اقتدار سے باہر تھی تو اسی طرح کی پالیسی کے خلاف جم کر مخالفت کی تھی مگر اب حالت یہ ہے کہ جسے اس کے کنبہ میں زبان ہی نہیں کیونکہ اس جماعت کو اقدار کا لالچ تھا وہ اسے مل گیا۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کے نفع نقصان سے اسے کوئی سروکار نہیں ۔راجندر نے کہا کہ پنتھرز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ سے ہی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے اور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی نے اپنی تنخواہیں 40300سے بڑھا کر80300کروا دیں مگر ایس آر او202پر ایک منظر تک زبان سے نہ نکالا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ پنتھرز17نومبر2017سےSRO 202کے خلاف دستخطی مہم شروع کر رہی ہے۔