جموں// بھارتیہ جنتاپارٹی نے پارٹی صدر ست شرما کی منظوری کے بعد بی جے پی سٹیڈولڈٹرائب (ایس ٹی ) مورچہ کے عہدیداران کی نامزدگیاں عمل میں لائی ہیں۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر طاہر چوہدری کوبی جے پی ایس ٹی مورچہ کاصدر ، سبحان علی، چوہدری بشیرکھٹانہ، چوہدری منظوراحمدگورسی،ہیم راج ورما، عبدالرحمن ٹکری، حاجی بیتاب اور سونم مورٹپ کو نائب صدور،چوہدری مشتاق انقلابی اور پورن چند کو ریاستی جنرل سیکریٹری، چوہدری منشی بجاڑ ، چوہدری یوسف آزاد گورسی، چوہدری عظیم بجاڑ، پرویزاحمد، نیازعلی ، محمداسرائیل ، چوہدری منظوربڈانہ، چوہدری ہارون تیڑوا اوربشیراحمد کو ریاستی سیکریٹری، شوکت چوہدری کو سٹیٹ آفس سیکریٹری ،چھرنے موٹپ ، سبھاش، اتم سنگھ سابق سرپنچ، پیارسنگھ، محمدصادق خان اورسنسار چند کوورکنگ کمیٹی ممبران کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔