بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اور نودرگامنچ راجوری کے چیئرپرسن کپل سرل نے ریاست جموں وکشمیرمیں شراب کی خریدوفروخت پر پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپل سرل نے کہاکہ شراب کئی سماجی برائیوں کی جڑہے جس کوفروغ دینے کے بجائے فوری طورپراس پرپابندی عائد کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف سماج میںمنشیات مخالف رجحان پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوردوسری طرف شراب پرکوئی روک نہیں لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرمیں شراب کی خریدوفروخت پرمکمل پابندی عائدہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ اگربہاراورگجرات میں شراب پرپابندی لگ سکتی ہے تو جموں وکشمیرمیں کیوں نہیں۔
مینڈھرمیں ناقص ڈرینج نظام کے باعث تاجروں کوبھاری نقصان