کنگن/ / وسن کنگن مےں اس وقت پنڈت اور مسلمان بھائی چارے کی مثال دےکھنے کو ملی جب علاقے مےں 63سالہ کشمےری پنڈت موتی لال کی اچانک موت واقع ہوئی ۔علاقے مےں خبر پھےلتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پنڈت کی آخری رسومات مےں حصہ لےا ۔اس دوران مقامی مسلمانوں نے شدےد سردی کے باجود پنڈت خاندان کے لئے کھانے پےنے کا انتظام کےا ۔