Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بگڑتے حالات۔۔۔۔احتیاط لازم!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 21, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 جنوبی کشمیر میں کچھ عرصہ سے تواتر کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی مارپیٹ اور املاک کی توڑ پھوڑکی خبریں تواتر کے ساتھ آرہی ہیں ۔ بھلے ہی کوئی احتجاج ہو، جلسہ جلوس ہو یا پھر تازہ ترین واقع میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ، ایسا لگتا ہے کہ فورسز اہلکار کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، جہاں انہیں اپنے اختیار کا مظاہرہ کرنے کا موقع میسر آئے ۔ حکومت کے لاکھ انکار کے باجود اس امر سے ا نکار ممکن نہیں کہ صورتحال ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے اور حالات کو سنبھالنے کے لئے ذمہ دار اداروں کے رویئے میں بھی غیر ذمہ دارانہ حد تک سختی آرہی ہے۔ جس عنوان  سے رات کی تاریکی میں بستیوں کے اندر داخل ہو کر تلاشی کاروائیوں کے دوران لوگوں کی مارپیٹ اور انکی املاک کو نقصان پہنچانےکی خبریں آرہی ہیں، اس کے لئے کسی بھی جمہوری نظام میں کوئی جوا ز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ تجریہ نگاروں کا ماننا ہے کہ ان زیادتیوں پر حکومت اور منتخب نمائندوں کی معنی خیز خاموشی بھلے ہی انکی بے بسی اور بے عملی کو ظاہر کر رہی ہو، لیکن بلواسطہ طور پر یہ اس عمل کی خاموش منظوری کے مترادف ہے۔1990کے حالات میں بھی سیکورٹی اداروں کی جانب سے اسی کے آس پاس حکمت عملی اختیار کی گئی تھی، جو وقت نے ثابت کیا ہے کہ ، حالات کو بہتر بنانے میں قطعی طور پر ناکام رہی۔ چنانچہ مختلف حکومتوں کو مختلف اوقات پر اس حکمت عملی میں تبدیلی لانے پر مجبور ہونا پڑا اور موجودہ حکمران جماعت پی ڈی پی کے اولین دور حکومت میں شہری آبادیوں سے سیکورٹی فورسز کے انخلاء کے بہ سبب عام لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی  اور اسی حکمت عملی کے نتیجہ میں مذکورہ جماعت کو عوامی مقبولیت حاصل ہوئی تھی مگر آج صورتحال یکسر مختلف ہے۔ فورسز کا رُخ پھر بستیوں کی جانب موڑا جا رہا ہے ، بلکہ کئی مقامات پر نئے کیمپ قائم کرنے کا عمل بھی شروع ہوا ہے۔ ریاستی حکومت اس معاملے میںمکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، جس سے صورتحال دن بہ دن گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ دوسری جانب بھارت بھر میں جس پیمانے پر الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے کشمیر مخالف مہم شروع کی گئ ہے، وہ ایک سرسری جائزے سے ہی منصوبہ بند معاملہ لگ رہا ہے، لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے اس پر بھی کوئی لب کشائی نہیں ہو رہی ہے۔ماہرین کا یہ ماننا شاید غلط نہیں کہ کشمیر کی صورتحال پر ملکی سطح پر مباحثہ کو فروغ دینے اور کشمیر کے اندر سخت رویئے کی حکمت عملی حکومت میں شریک بی جے پی کی سیاسی مجبوری ہوسکتی ہے کیونکہ دوبرس بعد انہیںووٹ کی خاطر پھر عوام کے پاس جانا ہو گااور گزرے تین سالہ عرصہ کی کمزور کارکردگی پر وہ پہلے ہی اپوزیشن کے نشانہ پر ہیں، لیکن پی ڈی پی کشمیر میں عوامی ووٹ پر منتخب ہو کر آئی ہے اور لوگوںکے جان مال کی حفاظت انکار آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ یہ بات بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست میں سیکورٹی  کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے ذمہ دار ادارہ متحدہ کمان کونسل کی چیئرمین بھی ہیں۔لہٰذا انہیں اس ساری صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیکر شہری آبادیوں میں تلاشی کاروائیوں کے دوران فورسز کی جانب سے مارپیٹ اور توڑ پھوڑ کی کاروائیوں، جو ایک مستقل معاملہ بنتا جا رہا ہے، پر روک لگانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہئے۔بصورت دیگر صورتحال میں مزید بگاڑ کو خارج از امکان قرا ر نہیں دیا جاسکتا۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ٹکرائو اور تصادم معاملات کو سدھارنے کی بجائے بگاڑنے کا سبب بنتے ہیں۔ حالات کی بہتری کے لئے اس سے بچنا سبھوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اس میں یہاں کی سبھی سیاسی جماعتوں، بشمول مزاحمتی خیمہ ، کو اپنا مثبت رول ادا کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?