سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/حکام نے منگل کو بتایا کہ رام بن میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ ڈیم کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل 8 مئی کو بگلیہار ڈیم کے دو دروازے کھولے گئے تھے۔ جموں و کشمیر میں شدید بارش کی وجہ سے ڈیم سے پانی چھوڑا گیا جس سے سیلاب آسکتا ہے۔بھارت نے پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ کو التوا میں رکھا ہوا ہے۔ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد سرحد پار ملی ٹینسی کی حمایت کے لیے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجنے کے لیے سندھ آبی معاہدے سے متعلق فیصلے سمیت متعدد اقدامات کیے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ماہ کے شروع میںکہا کہ “ہندوستان کا پانی ملک کے اندر ہی رہے گا، جو ملک کی ترقی کے لیے اپنے صحیح مقصد کی تکمیل کرے گا۔”