مہور//عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ’امید‘پروگرام کے تحت بگا مہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پرپرنسپل ڈگری کالج بگا ڈاکٹر پون کمار شرما اور برانچ منیجر جے کے بینک بگا رگھوویر سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ بلاک پروگرام منیجر راجہ سہیل نے مہور میں امید مشن کے تحت حاصل کئے گئے مقاصد اورخواتین کی ترقی کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔دوسرے سیشن میںڈاکٹر پون کمار پرنسپل ڈگری کالج بگا مہور نے اس طرح کے پروگراموںکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ منصوبہ بندی سے کام کرکے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے عورتوں پر زور دیا کہ انہیں مستقبل قریب میں اپنے روز مرہ گھر کے کام کے علاوہ اعلیٰ ذمہ داری کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ڈاکٹر نے اقتصادی طور با اختیار بنانے میں مشن امید کے کردار کو سراہا۔انہوں نے خواتین کو معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد د ینے اور پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کیلئے ان کی تعریف کی ۔پروگرام کے اختتام پربی پی ایم امید مہور نے سبھی لوگوںکاشکریہ اداکیا۔