سرینگر //شہر میںپولیس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بژھ پورہ میں 8 قمار بازوںکو گرفتارکرکے دائوپر لگائے گئے 7360 روپے ضبط کئے۔ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس نے بژھ پورہ صورہ علاقے میں ایس ڈی پی او صورہ کی قیادت میں قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر8 قمار بازوں آصف رشید لون ،عادل احمد ،معراج الدین ،فاروق احمد ڈار ،عمر شفاعت ،محمد خالق،سجاد احمد صوفی اور ریاض احمد راتھرکو گرفتار کیا۔پولیس نے دائو پر لگائے 7360 روپے بھی ضبط کئے ۔ پولیس نے ایف آئی آرزیر نمبر 59/2017 زیر دفعہ 13 Gambling Act کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔