یو این آئی
جموں//انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے جموں وکشمیر سمیت ملک کے 64مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ مختلف ٹیموں نے جموں میں بڑی برہمنہ انڈسٹریل ایریا میں چھاپے مارے اور وہاں کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ جموں کے بڑی برہمنہ انڈسٹریل ایریا میں ایک معروف کمپنی کے چار یونٹوں پر مختلف ٹیموں کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور وہاں اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا۔