Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

بڑھاپا۔ قوتِ سماعت میں کمی اور ذہنی تناؤ میںتعلق فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: May 29, 2023 4:16 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عمیر حسن

جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے، اس کی قوت سماعت متاثر ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ اونچی آواز میں سننے لگتا ہے اور دوسروں سے بات دہرانے کا کہتا ہے۔ اسے پریسبکیوسس (Presbycusis) بھی کہا جاتا ہے۔ امریکا کےنیشنل انسٹیٹیوٹ آن ڈیفنس اینڈ اَدر کمیونیکیشن ڈس آرڈرز کے مطابق، 65 اور 74 سال کی عمر کے درمیان سماعت خراب ہونے کی شرح 25 فیصد تک پہنچ جاتی ہے اور 75 اور اس سے زائد عمر والوں میں شرح 50 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ عمر کی وجہ سے سماعت خراب ہونا وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ ایسا ہو رہا ہے۔ پھر بھی اگرچہ یہ عام ہے اور خطرناک صورتحال نہیں مگر اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔عمر کی وجہ سے سماعت خراب ہونے لگے تو خاندان اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل ہو جاتا

ہے۔ ایسی صورتحال میں ہو سکتا ہے کہ انسان بات چیت کرنے سے کترانے لگے۔ وہ سماجی حالات اور فون وغیرہ سننے سے بھی گریز کرسکتا ہے۔ دریں اثناء، سماعت خراب ہونا خاص طور پر تشویشناک ہو سکتا ہے، اگر آپ کو کام کی جگہ پر ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کرنا، یا روزمرہ کی اہم آوازیں جیسے کہ دروازے کی گھنٹی، کار کے ہارن اور دیگر الارم سننا مشکل لگتا ہے۔

ایسے میں دوسرے لوگوں کی جانب سے بہرے پن میں مبتلا یا سماعت سے محروم لوگوں کے لیے چیلنجز پیدا کرنا انھیں ڈپریشن کے خطرے سےبھی دوچار کرسکتا ہے۔ ورجینیا کے ایک اسپتال میں خدمات انجام دینے والے اوٹولیرنگولوجسٹ (ENT اسپیشلسٹ) جسٹن ڈگلس کہتے ہیں، ’’ایسا لگتا ہے کہ سماعت کی کمی اور افسردگی کے درمیان ایک ربط موجود ہے‘‘۔

2014ء میں شائع ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ حیران کن طور پر جن افراد کی سماعت میں خرابی درمیانی درجے پر ہوتی ہے، ان کے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتا ہے جن کی قوت سماعت چلی جائے۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ درمیانی درجے کی خرابی میں مبتلا لوگ سماعت کے نقصان کا حل تلاش کرنے میں مدد حاصل نہیں کر سکتے۔ سماعت سے محروم بہت سے لوگ بہتری کے لیے دستیاب بہت سے وسائل سے بھی ناواقف ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈگلس کے مطابق، نتیجے کے طور پر، سماعت سے محروم افراد سماجی سطح پر بات چیت سے بچ سکتے ہیں، جو ذہنی تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ وہ ان چیزوں کو کرنا چھوڑ سکتے ہیں جن سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کو نہیں سن سکتے اور نہ ہی ان کے ساتھ گفتگو میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سماعت کے نقصان سے متعلق ڈپریشن سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں۔ امریکن اسپیچ لینگوئج ہیئرنگ ایسوسی ایشن تجویز کرتی ہے کہ آپ 50 سال کی عمر تک ہر 10 سال میں کم از کم ایک بار اپنی سماعت کی جانچ کریں۔ خطرے کے عوامل اور سماعت سے محرومی کی انتباہی علامات جاننے سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اس مسئلے کو بڑھنے سے پہلے ہی اس کا حل کرلیں۔ ڈگلس کے مطابق، بڑھتی عمر کی وجہ سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ کے علاوہ، سماعت سے محرومی کئی دیگر عوامل کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اس میں شامل ہیں: اونچی آواز والی جگہوں پر رہنا، کان میں ویکس یا سیال جمع ہونے سے رکاوٹ پیدا ہونا، چوٹ یا بیماری، بشمول دائمی کان میں انفیکشن یا کان کا پردہ پنکچر ہونا، ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، فالج، دماغی چوٹ یا ٹیومر ہونا،یا سماعت خراب ہونے کی فیملی ہسٹری۔

ڈگلس کا کہنا ہے، ’’سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ اگر آپ کے کانوں میں بہت زیادہ آوازیں آرہی ہیں، اگر گھنٹی سے مشابہ یہ آواز مسلسل جاری رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں‘‘۔ دیگر میں آوازیں دبی دبی لگنا، اونچی آواز یا تلفظ سننے میں دشواری، ٹیلی ویژن پر والیوم بڑھانے کی ضرورت محسوس ہونا، فون پر بات چیت میں پریشانی، پسِ منظر میں شور ہونے پر بات چیت کرنے میں زیادہ دشواری، دوسروں کو بات دہرانے یا زیادہ اونچی آواز میں یا آہستہ بولنے کے لیے کہنا اور سماعت کے مسائل کی وجہ سے گفتگو سے دستبردار ہونا شامل ہیں۔

سماعت کے نقصان سے متعلق ڈپریشن سے بچنے یا کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ سماعت کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ماہرین کےمطابق اگر ہم بوڑھوں میں سماعت کے نقصان کا جلد پتہ لگا سکتے اور اس کا انتظام کر سکتے ہیں، تو ہم معاشرے سے کچھ انخلاء کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔ سماعت کے ٹیسٹ کی بنیاد پر، اسپیشلسٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا آپ کو سماعت کے آلات، ہڈیوں سے منسلک ہیئرنگ ایڈز، کوکلیئر امپلانٹس یا ممکنہ طور پر سرجری سے فائدہ ہو سکتا ہے۔سماعت کے آلات خاص طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ سماعت کے نقصان سے متعلق ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے اور آپ کے سماجی تعاملات اور آزادی کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ سماعت کے آلات استعمال نہ کرنے والے افراد میں ڈپریشن کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?