اوڑی//12انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈیر اے ایس شالوات نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ مارے گئے جنگجوئوںکا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور وہ بڑا حملہ انجام دینے کی غرض سے سرحد پار کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ یہ جنگجو مکمل تیاری کے ساتھ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ جنگجوئوں کے پاس بھاری ہتھیار اور گولہ بارود موجود تھا اور کھانے پینے کی چیزیں بھی تھیں جن پر باضابطہ طور پاکستانی لیبل لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی تیاری سے صاف ظاہر تھا کہ وہ اوڑی سیکٹر میں دا خل ہوتے ہی کسی فوج کیمپ یا پھرکسی عام بڑے میلے میں کوئی کارروائی انجام دینے والے تھے۔بریگیڈیر شالوات نے کہا کہ تین دنوں میں پانچویں درندازی ہے جسے سرحد پر تعینات چوکس فوج نے ناکام بنا دیا۔