حسین محتشم
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے 27 جولائی 2025 کو شروع ہونے والی سالانہ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس کے آغاز میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر مصطفی ملک نے شرکاء کو ہونے والی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات طے شدہ پروٹوکول اور ماضی کے طریقوں کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں مذہبی رہنماؤں، سرکردہ شہریوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ انہوں نے یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے متعدد تقاضوں پر زور دیا۔ متعلقہ محکموں سے کہا گیا کہ وہ یاتریوں کی رہائش، بیس کیمپ اور ہلٹ پوائنٹس پر بیت الخلا اور صفائی ستھرائی، طبی امداد، بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ ، پارکنگ کے انتظامات، شیڈز، مجموعی طور پر صفائی اور دیگر متعلقہ سہولیات کے انتظامات کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ انتظامیہ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا 2025 کو تمام یاتریوں کے لئے ایک پرامن، محفوظ اور یاد گار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔