بڈھا امرناتھ یاترا کا پہلا جھتہ بڈھا امرناتھ مندر منڈی وارد ، سیول سوسائٹی منڈی کا پرتپاک استقبال

KU Admin
1 Min Read

عشرت حسین بٹ
منڈی// سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ آج صبح بڈھا امرناتھ مندر منڈی پہنچا جہاں پر منڈی کی سیول سوسائٹی نے بغیر مذہب و ملت یاتریوںکا پھول مالائیں پہنا کر پُرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر باہر سے آئےہوئے یاتریوں نے منڈی کی سیول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع پونچھ کی شان ہے کہ یہاں کے لوگ تمام مذاہب کے تہوار مل جل کر مناتے ہیں جو آپسی بھا چارے کا پیغام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منڈی میں جو ان کا استقبال ہوا وہ آپسی بھائی چارے کا پیغام پورے ملک میں لے کر جائیں گے ۔بتا دیں کہ یہ یاترا آنے والے مسلسل دنوں میں جاری رہی گی اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس برس گزشتہ برسوں سے کافی تعداد میں یاترا ملک کے کونے کونے سے آ کر بابا بڈھا امرناتھ مندر میں حاضری دے کر اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔

Share This Article