سرینگر//دہرمہ بڈگام کے ایک20سالہ نوجوان کو بدھ کے روز ضلع پلوامہ کی انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان کی موت گیس خارج ہوکر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہلال احمد بیگ ولد محمد مقبول بیگ لاسی پورہ میں واقع ایک کولڈ اسٹوریج میں کام کررہا تھا جہاں گیس خارج ہو گئی اور دم گھٹنے کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوگئی۔
ہلال کو اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم وہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کس درج کرلیا گیا ہے۔