سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کا ایک32سالہ نوجوان سعودی عرب میں پیش آئے ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق سید اسرار ولد سید نذیر احمد ساکن ڈونی وارہ چاڈورہ ایک کار میں سوار تھا جس کو آج صبح حادثہ پیش آیا۔
جاں بحق نوجوان جدہ میں کام کررہا تھا۔