سرینگر/سینٹرل کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک25سالہ موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔یہ حادثہ گذشتہ روز شام کو بڈگام کے واڑون گائوں میں پیش آیا۔
سید آصف رضا ولد خالد رضا ساکنہ گوتہ پورہ بڈگام، اُس وقت زخمی ہوگیا جب اُس کا موٹر سائیکل ، جس پر وہ سوار تھاواڑون میں واقع پائور سٹیشن کے قریب سڑک سے لڑھک گیا۔
رضا کو پبلک ہیلتھ سینٹر سویہ بگ لیجایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔
جوں ہی رضا کی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچ گئی تو پورا گائوں غم میں ڈوب گیا۔ رضا کی آخری رسومات رات دیر گئے ادا کی گئیں۔