سری نگر// جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے فٹلی پورہ پکھر پورہ علاقے میں پریشر کوکر دھماکے میں ماں بیٹی زخمی ہوئی ہیں ۔
پولیس کے ایک آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار کی صبح نو بجے کے قریب تحصیل چرار شریف کے فٹلی پورہ پکھر پورہ علاقے میں ولی محمد لاوے نامی شخص کے رہائشی مکان میں اُس کی اہلیہ کھانا پکا رہی تھی کہ اس دوران پریشر کوکر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پریشر کوکر میں گرم شئے موجود ہونے کی وجہ سے ماں بیٹی اُس کی زد میں آکر بری طرح جھلس گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گر چہ ماں بیٹی کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُنہیں سری نگر ریفر کیا۔
اس حادثے میں زخمی ہوئی ماں بیٹی کی شناخت 60 سالہ ہاجرا بانو زوجہ ولی محمد لاوے اور 23 سالہ شبنم کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔