بڈگام // شیخ پورہ گراﺅنڈ میں اتوار کو پہلے کوارٹر فائنل میں ایم ایل اے بڈگام کی ٹیم نے کشمیر نائٹس کو 32رنوں سے شکست دی۔ کوارٹر فائل میں ایم ایل اے بڈگام نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 19اوروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر 190رن سکور کئے ۔ جیت کا ہدف حاصل کرنے کے جواب میں کشمیر نائٹس نے 19اوروں میں 10وکٹوں کے نقصان پر صرف 158رن سکور کئے اور اس طرح پہلا کوارٹر فائنل ایم ایل اے بڈگام نے 32رنوں سے جیت لیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی شجاع حسین کو دیا گیا جس نے 32گیندوں پر 59رن سکور کئے اور ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔