عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کی حکومت نے 11 نومبر 2025 (منگل)کو کاروبار، تجارت، صنعتی اداروں اور دیگر اداروں میں ملازمت کرنے والے تمام افراد کے لیے چھٹی کے طور پر اعلان کیا ہے جو بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کے حقدار ہیں۔