بڈگام//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام نے کل تحصیلدار بڈگام کے ہمراہ ضلع میںآئی سی ڈی ایس پروگرام آفس ،سی ڈی ایف اورآفس،ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹی،ڈی آر ڈی اے،ڈسٹرکٹ پنچایت آفس آفس،بی ڈی آر آفس اورگجر بکروال ہوسٹل سمیت کئی محکموں کا اچانک معائنہ کیا۔جس دوران16ملازمین کو غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا اور اُن کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کے احکامات صادر کئے گئے۔