سرینگر//پولیس کاکہنا ہے کہ انہوںنے بڈگام میں جیش محمد کے 3جنگجوئوںکو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی بڈگام تجیندر سنگھ نے کہاکہ تینوں جنگجوئوںکو سنیچر کی شام اس وقت حراست میں لیاگیا جب بڈگام علاقہ میں ان کی موجودگی ہونے کی مصدقہ طور پر اطلاع ملی۔ ان کاکہناتھا کہ چاڈورہ بڈگام رورڈ پر ایک گاڑی کو روکا گیا جس کے دوران ایک جنگجو نے گرینیڈ پھینکنے کی کوشش کی تاہم اس کی کوشش ناکام بنائی گئی جس کے بعد جیش محمد سے وابستہ پلوامہ کے تین جنگجوئوں کو گرفتار کیاجن کی تحویل سے ایک پستول، تین گرینیڈ، ایک ایس ایل آر رائفل برآمد کی گئی۔ ان کی شناخت محمد مقبول ملہ اور گوہر احمد ساکنہ بنڈزو پلوامہ اور اعجاز احمد لون ساکن لیلہار پلوامہ کے بطور ہوئی۔