ارشاد احمد
بڈگام//مازہامہ سے بڈگام جانے والی ٹرین کی زد میں آکر جمعہ کو ایک معمر شخص کی موت ہوگئی۔نصراللہ پورہ گاؤں کے قریب ٹرین (04476) کی ٹکر سے بزرگ شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 74 سالہ محمد اسماعیل ڈار ولد عبدالاحد ڈار کے طور پر کی گئی ہے جو چاٹہ بگ کے رہائشی ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔