بڈگام//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عوامی ملاقاتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے بڈگام میں دو روزہ عوامی دربار منعقد کیا۔ جس میں درجنوں وفود اور سینکڑوں لوگ اُن سے ملے اور اپنے مسائل سے انہیں آگاہی دلائی ۔ کئی وفود نے ضلع میں خراب پڑے ٹرانسفارمروں کی مرمت اور موسمِ سرما کے دوران ٹرانسفارمر بنک قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جوالہ پورہ کے ایک وفد نے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ پارنیو اور دری گام ایک وفد نے سوچال پتھری واٹر سپلائی سکیم کے پروجیکٹ رپورٹ کو تیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بُگرو میں کھیل کے میدان کو ترقی دینے اور چکی خانصاحب میں سکھناگ نالہ پر پُل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سنور کالی پورہ کے ایک وفد نے مقامی گرلز ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بدران ۔ کانیہامہ سڑک کو وسعت دینے اور سکھناگ نالے سے ریت نکالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔ سوئی بُگ کی سول سوسائیٹی کے ممبران نے ہمدانیہ کالونی میں ڈرنیج سہولیات اور سیفدن پُل پر جاری کام کی تکمیل کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سوئی بُگ کے پی ایچ سی کیلئے ایک ایمبولینس کی فراہمی کی اپیل کی ۔ وڈون کے ایک وفد نے روسو گاؤں کو پینے کے پانی اور سنور ۔ بڈگام سڑک کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ نار بل کے وفد نے نار بل ۔ بڈگام سڑک پر میکڈم بچھانے کے علاوہ گاؤں میں ڈرنیج سہولیات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول کیلئے مناسب رہائش فراہم کرنے اور علاقے میں ایک فائر سٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بمنہ کے وفد نے علاقے میں سٹریٹ لائیٹس لگانے ، مقامی طبی مرکز پر عملے کی تعیناتی ، ڈرنیج سہولیت اور علاقے میں ایک پبلک پارک کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ چرار شریف کے کئی وفود وزیر اعلیٰ سے ملے اور انہیں صحت و صفائی ، مقامی فروٹ منڈی میں سٹالوں میں اضافہ کرنے اور حضرت شیخ نور الدین ولی ؒ کی درگاہ پر بیت الزرین قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے چرارِ شریف ۔ تلسرسڑک جو ضلع پلوامہ کے ساتھ جُڑتی ہے کی تعمیر کا مطالبہ کیا َ ۔بیروہ کے ایک وفد نے ریونیو دیہات میں سدھار لانے ، لاری بل گوری پورہ میں سکھناگ نالے پر پُل تعمیر کرنے ، مقامی رسیونگ سٹیشن کا درجہ بڑھانے ، کستوریون پارک کو ترقی دینے اور کستوریون ۔ نوروز بابا سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ کھاگ سے وفد نے علاقے میں ایک کمیونٹی ہال کی تعمیر ، فائیر سٹیشن کا قیام اور ملپورہ میں پارک کو ترقی دینے کے علاوہ بجلی کی تقسیم کاری میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ۔ ماگام کے وفد نے مقامی ہسپتال کا درجہ بڑھانے ، ایک کمیونٹی ہال ، پارک اور ایک کھیل کے میدان کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سنور رسیونگ سٹیشن کو جلد چالو کرنے اور مقامی ہسپتال میں ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اوم پورہ اوقاف کمیٹی کے وفد نے مقامی طبی مرکز کا درجہ بڑھانے ، علاقے میں کھیل کے میدان کو ترقی دینے اور پینے کے پانی کی سہولیت کی فراہمی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ۔ پکھر پورہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے مقامی طبی مرکز میں سہولیات میں بہتری لانے اور علاقے میں تعلیمی زون قایم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شیخ پورہ کے پنڈت ملازمین کے ایک وفد نے علاقے میں اے ٹی ایم سہولیت ، ٹیوب ویل اور ترقی کے مواقعے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بڈگام کے کئی وفود نے ہمہامہ ۔ بڈگام سڑک کو وسعت دینے ، پارک کو ترقی دینے ، مانو سیٹلائیٹ کیمپس پر جاری کام میں سرعت لانے اور مقامی کالج کیلئے ایک بس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ ایس ایچ جی کے ایک وفد نے نقلی ایس ایچ جیز کی منسوخی اور انہیں کام کے کوٹہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کھندا ، بی کے پورہ کے وفد نے علاقے میں طبی سہولیات کی فراہمی ، راشن ڈیپو کے قیام اور سیٹلمنٹ میں غلطیاں دور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حاجی باغ شریف آباد کے ایک وفد نے آرمی کی طرف سے اُن کی اراضی لینے کے عوض معاوضے کے واگذاری کا مطالبہ کیا ۔ رکھشالین ٹینگ کے ایک وفد نے گاؤں کے کوہلوں پر بنڈوں کی اونچائی میں اضافہ کرنے اور لسجن تک سڑک کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مقامی لڑکیوں کیلئے ایس ایچ جی قایم کرنے کے علاوہ مقامی فسٹ ایڈ سنٹر کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔ ناگام کے ایک وفد نے برنوار اور یوس مرگ ہیلتھ سنٹر کیلئے اراضی کے معاملات حل کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے مقامی جی بی ہوسٹل میں سہولیات میں بہتری لانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ چاڈورہ کے ایک نوجوانوں کے ایک وفد نے علاقے میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی چیوٹ ، مقامی یوس فیکٹری کو چالو کرنے ، پبلک کنوینیس کو قایم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے تمام وفود کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور مرحلہ وار طریقے سے اُن کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ کئی معاملات میں وزیر اعلیٰ نے موقعہ پر ہی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔