بڈگام// ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی صدارت میں کل منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں معراج العالمؒ کی مقدس تقریب کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔انتظامات کے سلسلے میں لئے جانے والے فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو آفیسران کو مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم چلانے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہوں پر جمع کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔جب کہ تقریبات کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور عقیدتمندی کی سہولیت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زوردیا گیا۔دریں اثنا¿ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا تاکہ ضلع کے لئے او ڈی ایف درجہ حاصل کیا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر نے تمام ضلع آفیسران اور مختلف انجینئرینگ ونگس کے انجینئروں اور آفیسران کو مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ اہداف کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ ہوسکے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے ایک اجتماع سے بولتے ہوئے ضلع میں صفائی ستھرائی کے لئے کئے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔