سرینگر//پولیس نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ انہوں نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ کے ایک نیٹ ورک کوفاش کرتے ہوئے نارہ بل علاقے میں جنگجوﺅں کے پانچ معاونوں کو گرفتار کرلیا۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ فوج کی22آر آر اور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران جنگجوﺅں کے پانچ حمایتیوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عمران رشید ساکن کرہامہ،افشان احمد گنائی ساکن چیک کاوسہ،اُویس احمد ساکن کاوسہ خالصہ،محسن قادر ساکن کرہامہ اور عابد راتھر ساکن ارچندرہامہ ماگام کے طور کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان سے گولیوں کے28راونڈ،ایک میگزین اورلشکر طیبہ کے20پوسٹر بر آمد کئے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سرگرم جنگجوﺅں کے ساتھ رابطہ میں تھے اور اُن کی حمایت کرتے تھے۔