عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کے وی کے بڈگام نے ضلع کے قبائلی کسانوں میں بیج کی تقسیم اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس کا مقصد قبائلی ذیلی منصوبہ کے تحت فنڈز سے چلنے والے ایس ٹی اور کم آمدنی والے کسانوں کے لیے ٹیکنالوجی کی رسائی اور فارمنگ ٹولز کی تقسیم ہے۔ لوبران، کھاگ بلاک کے تقریباً 60 کسانوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔پروگرام کا افتتاح پروفیسر ریحانہ ایچ کانتھ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ نے کیا ۔انہوں نے آلو اور مکئی کی ان زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں کو کشمیر کے قبائلی علاقوں میں کاشتکاری کو آسان بنانے کے لیے زراعت میں تحقیق کو بڑھانے میں SKUAST-K کے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔