سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے چھمبورا علاقے میں گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا۔
حکام کے مطابق26سالہ منظور احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن بگرو، خانصاحب ایک کار کے ساتھ ٹکرا کر بری طرح زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو کرمشور ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں سے اُسے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔