بڈگام// زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے آج اُن کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جنہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس بڈگام کی طرف سے منعقدہ بڈگام کے سپورٹس سٹیڈیم میں ’’سپورٹس فار پیس‘‘ میلے میں حصہ لیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ضلع بڈگام کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں کرکٹ، والی بال، فٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ بہت خوشی ہوئی۔