سرینگر/ پولیس نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی۔
بیان کے مطابق میر گنڈ چوک بڈگام کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران قیصر احمد بٹ ساکنہ ہمہامہ بڈگام کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 408نشیلی کپشول برآمد کئے۔
پولیس آفیسران نے موقع پر ہی منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 216/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس کے مطابق اسی طرح کی اور ایک کارروائی کے دوران بڈگام پولیس نے رسیونگ اسٹیشن کھاگ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران نذیر احمد بٹ ساکنہ ہردو سریش کو روک کراس کی جامی تلاشی لی گئی ۔
دورانِ تلاشی پولیس نے مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک کلو گرام بھنگ پاوڈر اور 70گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس نے مزید کہا کہ منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 42/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔