سرینگر//پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے سے جیش محمد کے جنگجوﺅں کا نیٹ ورک فاش کرکے جنگجوﺅں کے تین حمایتیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ چاڈورہ میں جنگجوﺅں کے تین معاونوں کو گرفتار کرلیا گیا اوریہ گرفتاریاں ناکہ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئیں۔
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت جاوید احمد بٹ ولد محمد اسماعیل ساکن پلوامہ، اعجاز وانی ولد رحمان وانی ساکن چھترو چاڈورہ اور عاقب گنائی ولد ظہور احمد ساکن خانصاحب کے طور کی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ مذکورہ گروہ جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کی حمایت اور اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتا تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔