عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت وحرفت وِکرم جیت سنگھ نے جمعہ کو بڈگام میں تین روزہ بائیر سیلر میٹنگ کا افتتاح کیا۔ اِس تقریب کا مقصد روایتی دستکاری کو فروغ دینا اور مقامی کاریگروں اور پروڈیوسروں کے لئے مارکیٹ روابط کو آسان بنانا ہے۔یہ بائیر ۔ سیلر میٹ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے منعقد کیا ہے اور اسے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس)، مرکزی وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈِی پی) کے تحت سپانسر کیا گیا ہے۔ اِس کا مقصد جموں و کشمیر کی دستکاری ورثے کو سپورٹ کرنا اور اسے دوبارہ بحال کرنا ہے۔اس موقعہ پر منیجنگ ڈائریکٹرجے کے ٹی پی او سدیش کمار، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی، جنرل منیجرجے کے ٹی پی او، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس،ڈِی سی ایچ اور دیگر ضلعی اَفسران بھی موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بائیر سیلر میٹ مقامی کاریگروں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی جہاں وہ اپنی منفرد کاریگری کا مظاہرہ پیش کر سکیں گے اور خریداروں کے ساتھ دیرپا کاروباری تعلقات قائم کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب کاریگروں اور خریداروں کے درمیان روبرو بات چیت میں سہولیت فراہم کرے گی جس سے کاریگرکمیونٹی کی معاشی ترقی اور جموں و کشمیر کی فن و ثقافت کے فروغ میں مدد ملے گی۔