Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بڈگام میں ای ایس آئی ایس کے 100 بستروں والے ہسپتال کا سنگِ بنیاد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 22, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) برائے محنت و روز گار سنتوش کمار گنگوار نے پیر کو سڈکو انڈسٹریل کمپلیکس اوم پورہ بڈگام میں  100 بستروں والے ایمپلائیز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ ہسپتال 160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں جدید ترین طبی سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی ۔ہسپتال میں آفاتِ سماوی سے نمٹنے سے متعلق سہولیات بھی دستیاب رکھی جائیں گی اور بجلی کی بلا خلل ترسیل کیلئے ایک علیحدہ سب سٹیشن بھی قائم کیا جائے گا ۔ جراحی اور امراض نفسیات شعبوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جن کیلئے ماہر ڈاکٹر اور بہتر تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے گا ۔ اس موقعہ پر رُکنِ پارلیمان فاروق عبداللہ ،  مشیر فاروق خان ، چیف سیکریٹری ، مرکزی سیکرٹری  برائے محنت و روز گار ، ڈپٹی کمشنر بڈگام وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جموں کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یو ٹی کے عوام کو کم لاگت پر بہترین اور عالمی معیار کی طبی سہولت بہم رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے دو سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ترقی کی ایک نئی لہر جاری ہے اور میں متواتر  طور لوگوں سے مل رہا ہوں اور ہر شخص کو نئے موقعوں ، ترقی ، سماجی و اقتصادی فروغ کے بارے میں جانکاری دے رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی ایکٹ کے تحت جموں کشمیر میں 6 ہزار فیکٹریاں اور کارخانے قائم ہیں اور قریباً  ایک لاکھ 33 ہزار لوگ اور اُن کے لواحقین کو بیمہ پالیسیوں کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔ جو جموں برانچ آفس اور کٹھوعہ ، سانبہ ، اودھمپور ، کٹڑہ اورسرینگر کے پانچ دیگر ڈسپنسریوں اور شاخوں  سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ جموں کشمیر کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سنہانے کہا کہ اس ضمن میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جموں کشمیر کیلئے صحت بیمہ سکیم ۔ ایس ای ایچ اے ٹی سکیم شروع کر رہے ہیں جو آیوشمان بھارت اسکیم سے ہر کنبے کیلئے بلا کسی امتیاز کے سالانہ پانچ لاکھ روپے کے صحت بیمہ دائرے میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت سکیم کے تحت اُن ایک کروڑ  شہریوں کو صحت بیمہ سکیم کے دائرے میں لایا جا رہا ہے جو آیوشمان بھارت سکیم کے اہل نہیں ہیں ۔ اسی طرح عالمی بنک نے جموں کشمیر میں طبی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے 367 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کو منظوری دی ہے تا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور عالمی کووڈ وباء سے موثر طور نمٹا جا سکے ۔ مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) محنت و روز گار سنتوش کمار گنگوار نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامگار طبقے کی معاشی و معاشرتی حالتِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔ بعد میں 6.37 کروڑ روپے کی مالیت کے چیک 6444 تعمیراتی کامگاروں اور خود روز گار سکیم کے مستحقین میں بطور مالی امداد لفٹینٹ گورنر اور مرکزی وزیر مملکت  برائے محنت و روز گار نے تقسیم کئے ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ملی ٹینسی کیخلاف ’لکشمن ریکھا‘ بالکل واضح پاکستان نے حماقت کی تو تباہ کر دینگے

May 13, 2025
صفحہ اول

مسئلہ کشمیرہندوپاک کے درمیان دو طرفہ سندھ طاس معاہدہ التوا میں رہے گا:وزرت خارجہ

May 13, 2025
صفحہ اول

پاکستانی سفارتکار بھارت بدر

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?