سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے کاوسہ علاقے میں گذشتہ شام سیکورٹی فورسز نے جس جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز کیا تھا وہ رات بھر معطل رہنے کے بعدمنگل کی صبح دوبارہ شروع ہوگیا۔
آپریشن کے آغاز میںفورسزاور جنگجوﺅں کے مابین گولیاں چلنے کے بعد محاصرہ مزید سخت کردیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے گھر گھر تلاشی دوبارہ شروع کی ہے اور گاوں کی طرف جانے والے سبھی راستے سیل کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل گذشتہ روز پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد کاوسہ علاقے میںمشترکہ طور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جیسے ہی فورسز نے گھر گھر تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔اس موقع پر فورسز نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اس طرح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع نے تاہم کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی بنی ہے ۔