سرینگر//پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے گذشتہ روز جو ایس ایس بی اہلکار لاپتہ ہوا تھا اُسے راجوری میں چند گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راجوری کے منجکوٹ علاقے میں ایک ٹرک کو تلاشی کیلئے روکا گیا۔ یہ ٹرک مغل روڑ سے راجوری کی طرف جارہی تھی اور اس سے مذکورہ فورسز اہلکار کو بر آمد کرکے گرفتار کیا گیا۔اُس کی تحویل سے انساس بندوق کی کچھ گولیاں بھی بر آمد کی گئیں۔
الطاف حسین نامی یہ فورسز اہلکار کوترانکا راجوری کا شہری ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ گھریلو مسائل میں مبتلاءہے۔
ذرائع نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو بڈگام پولیس کے حوالے کیا جائے گا جہاں اُس سے پوچھ تاچھ ہوگی۔