سرینگر/بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیومیں کسی نامعلوم جنگجو کو بڈگام جھڑپ کے دوران تباہ شدہ مکان کے ملبے سے زندہ نمودار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بڈگام کے کاٹھپورہ نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین ہوئی جھڑپ کے دوران لشکر کمانڈر نوید جھاٹ سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
اس جھڑپ میں گائوں کا ایک رہائشی مکان بری طرح تباہ ہوگیا۔
ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے کہ جھڑپ کے مقام پر مکان کے ملبے کے نزدیک نوجوان ایک بندوق بردار کے ارد گرد موجود ہیں اور اُس کو لیجارہے ہیں۔
یہ ویڈیو، جس کی حقیقت ثابت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔