Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بڈشاہ چوک میں دلخراش واقعہ، راہگیر ہاتھ ملتے رہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 6, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
 سرینگر//بڈشاہ چوک میں اتوار کو اس وقت لوگ سینہ پیٹتے رہے جب انکی آنکھوں کے سامنے محکمہ بجلی کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں ترسیلی لائنوں کو تبدیل کرنے کے دوران روزانہ اُجرت پر کام کرنے والا ایک مزدور موت کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ واقعہ میں اُس کا دوسرا ساتھی صدر ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ چیف انجینئر شہناز گونی نے واقعہ اور غفلت شعاری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئرسمیت3افسران کو معطل کر دیا اور واقعہ کی نسبت محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
واقعہ کیسے رونما ہوا
سرینگر کے بڈشاہ چوک میں اتوار دن کے قریب ایک بجے مشتاق احمد ولد عبدالخالق اور اس کا ساتھی ظہور احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنان رعنا واری بڈشاہ پل کے نزدیک بجلی کے ایک کھمبے پر چڑھ کر ترسیلی لائن کو ٹھیک کر رہے تھے تو اس دوران رسیونگ سٹیشن سے بجلی بحال کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں مزدوروں کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگے ۔زوردار جھٹکوں کی وجہ سے اگرچہ ظہور احمد کھمبے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوا تاہم مشتاق احمد کھمبے کے ساتھ ہی بندھی ترسیلی لائنوں کے بیچ پھنس گیا اور قریب پونہ گھنٹہ تک وہاں ہی لٹکتا رہا۔اس دوران سینکڑوں لوگ یہاں جمع ہوگئے اور خواتین کی بڑی تعداد سینہ کوبی کرنے لگیں۔اس موقعہ پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملہ، مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے کسی طرح مشتاق احمد کی تاروں میں الجھی لاش کو نیچے لایا اور پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیا۔اس دوران جہانگیر چوک ، بربرشاہ ، مائسمہ ، کورٹ روڑ ، کوکربازار سے آئے سینکڑوں لوگ یہاںجمع ہو ئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک جام بھی لگ گیا ۔ بلال احمد شیح  نامی مزدورنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ہم نے صبح محکمہ کو یہ اطلاع دی تھی کہ وہ بجلی سپلائی تب تک بند رکھیں جب تک ترسیلی لائن کی مرمت نہ ہو جائے‘‘۔انہوں نے کہا ’’  مزدور جیسے ہی بجلی کھمبے پر چڑھ گئے تو اس دوران اچانک بجلی بحال کی گئی  جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا‘‘ ۔محکمہ رفیق راتھر نامی ایک اور مزدور نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ہم  روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ایک ٹھیکیدار کے ساتھ بجلی کی ترسیلی لائینوں اور کھمبوں کو تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں، اتوار کو بھی ہم معمول کے مطابق یہ کام کر رہے تھے ،جبکہ ہم نے محکمہ کو اطلاع بھی دی تھی‘‘ ۔
رعناواری میں احتجاج
جونہی مزدوروں کے اہلخانہ کو افسوسناک اور دلخراش واقعہ کی نسبت اطلاع ملی تو وہ سینہ کوبی کرتے ہوئے صدر اسپتال پہنچ گئے ،جہاں ہر سو کہرام مچ گیا ۔ضروری لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی اور جونہی مشتاق کی میت اُسکے آبائی علاقہ رعناواری پہنچا ئی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔بعد میں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔لواحقین نے بتا یا کہ یہ حادثاتی موت نہیں بلکہ نا قابل معافی غفلت ہے جسکی وجہ سے یہ جان لیواء حادثہ رونما ہوا۔مشتاق کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ مشتاق احمد گھر کا واحد کمائو تھا اور اپنے پیچھے تین بچے اور بیوہ چھوڑ گیا ہے ۔
مزدوروں کی نعرے بازی
شام دیر گئے ترسیلی لائینوں اور کھمبوں کی مرمت پر مامور رہنے والے مزدوروں نے پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ اس واقعے میں ملوث ملازمین کو سزا دینے کے علاوہ  ان کے ساتھی کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔
تین افسران معطل،تحقیقات شروع
ضلع ترقیاتی کشمیر فاروق احمد لون نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سجاد قادری کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔فاروق احمد لون نے بتایا کہ اگر اس واقعے میں کسی کی لاپرواہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پولیس نے بھی اس سلسلے میںکیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔اس دوران محکمہ پی ڈی ڈی کے کمشنر سکریٹری کی ہدایت پرچیف نجینئر  M&RE) (کشمیر نے  ایک آڈر زیر نمبر 279اجرا کیا جس کے رو سے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرشیح باغ ،اسسٹنٹ انجینئر سب ڈویژن شیح باغ، جونیئر انجینئر شیح باغ ۔ٹکینکل فسٹ شیح باغ (Tech1  ) کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر نے کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمانہ تحقیقات کیلئے سپرانٹنڈنٹ انجینئر  EM&REسرکل بجبہاڑہ جنید یوسف ڈار کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیاہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

صفحہ اول

امن و قانون وزارت داخلہ کے پاس رہنا چاہئے وزیر اعلیٰ کیساتھ تعلقات خوشگوار

July 17, 2025
صفحہ اول

منوج سنہا کی وزیر اعظم سے ملاقات جموں و کشمیر کے ا ہم معاملات پر گفت و شنید

July 17, 2025
صفحہ اول

سرحدوں،دفاعی افواج یا عام شہریوں کو چھیڑنا مہنگا سودا گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے:امیت شاہ

July 17, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?