سرینگر// بڈشاہ پل کو مزید جزب نظر بنانے کیلئے مونسپل حکام نے فوارے نصب کئے گے ہیں ۔شہر سرینگر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے جہاں ریاستی سرکار کی جانب سے کئی ایک پروجیکٹوں کو ہاتھ میں لیا گیا ہے وہیں تجارتی مرکزی لال چوک میں قائم بڈشاہ پل کے اردگرد مونسپل حکام نے فوارا نصب کرکے پل کو مزید جازب نظر بنانے کی کوشش کی ہے۔ فوارے سے نکلنے والے پانی کی تیز بوچھاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے کئی راہگیروں نے فواروں کے پاس وقت گزارا اور بڑشاہ پل سے لال چوک کی خوبصورتی کو نہارتے رہے۔ بڈشاہ پل پر فواروں سے کھیل رہے دانش نامی بچے نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں پانی کی تیز پونچھاروں سے کھیلنا بہت اچھا لگتا ہے اور دل خوشی سے جوم اٹھتا ہے۔‘‘ لال چوک کے ایک دکاندار نذیر احمد نے بتایا کہ بڑشاہ پل پر لگائے گئے اس فوارے سے ہمارے بچپن کی یادیں تازہ ہوئی ہیں ۔ نذیر احمد نے بتایا کہ چند سال قبل تک فواریں مغل باغات میں ہی دیکھائی دیتی تھیں۔