ایجنسیز
سڈنی /آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دورۂ سری لنکا سے چھٹی لیں گے، انہوں نے آرام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز دوسرے بچے کے ولادت کے باعث بھی سری لنکا نہیں جائیں گے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ دونوں جیتنے اور ہندوستان کے خلاف 1-3 کی سیریز جیت کر بارڈر-گاوسکر ٹرافی پر دوبارہ قبضہ جمانے سمیت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سڈنی ٹیسٹ میں ان کی حالیہ چھ وکٹوں کی فتح نے آسٹریلیا کے لیے تمام دو طرفہ ٹرافیاں حاصل کر لیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل سیٹ کردیا۔متعدد آسٹریلوی کرکٹرز ٹف سیزن کے باعث دورۂ سری لنکا میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ دورۂ سری لنکا کی تیاری کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ایک ہفتہ دبئی میں ٹریننگ کرے گی، آسٹریلیا اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آخری 2 ٹیسٹ میچز ہیں، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز گال میں ہو گی، دونوں ٹیموں کا پہلا ٹیسٹ 29 جنوری سے شروع ہو گا۔