عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// بچھواڑہ ڈلگیٹ کے رہائشی ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) اور متعلقہ واٹر ورکس حکام کو بارہا شکایات کے باوجود گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی باقاعدہ فراہمی بحال نہیں کی گئی۔عبوری طور پر بچھوارہ مسجد شریف کے قریب گڈ ول پبلک ہائی سکول، ڈلگیٹ، سرینگر سے ملحقہ رہائشی اپنی بنیادی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی مساجد کے بور ویلوں اور ٹیوب ویل سے ایک عارضی ربڑ کی پائپ لائن پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عارضی انتظامات غیر محفوظ ہیں اور غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور طبی حالات میں مبتلا مریضوں کے لیے۔پانی کی سپلائی میں طویل خلل لوگوں کیلئے بہت زیادہ تکلیف کا باعث بنی ہے، جس سے ضروری خدمات کی بروقت فراہمی پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پانی ایک بنیادی ضرورت ہے، اور سپلائی کی بحالی میں تاخیر نے کمیونٹی کو مایوس اور پریشان کر دیا ہے۔مقامی آبادی اب براہ راست جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ فوری مداخلت کریں، متعلقہ محکمے کو جنگی بنیادوں پر پانی کی مناسب فراہمی بحال کرنے کی ہدایت کریں، اور مستقل حل کے لیے واضح ٹائم لائن فراہم کریں۔
پ