شوخی ، خرمستی، اٹھکیاں، بے باکیاں، مدہوشیاں، اوتاولا پن ، کھیل کُود، قلابازیاں، ٹھٹھول ،مذاق ،خوش گیسی، ٹھمکے اور ٹھہاکے اِن سب سے بچپن عبارت ہے۔ مجھے اپنی اِسی بے فکری اور مسرت بھری بچپن کی زندگی کی تلاش ہے۔اس کے کھو جانے کا غم مجھے دِن رات گُھلائے جا رہا ہے میں روزبروزدُبلا ہو رہا ہوں… مجھے وہ فرصت کے ایام نصیب نہیں ہو رہے ہیں جب میں ایک آزادپنچھی کی طرح ڈال ڈال پر جہاں چاہوں بیٹھوں، چہچہاوں، نغمہ زَن ہو جائوں … مادیت کے گردن توڑ (Break neck) مسابقتی دور (Competition) میں میرا بچپن سب سے پہلے غارت ہوا… غربت اور مفلسی کی وجہ سے مجھے اوائل عمری میں کولہو کا بیل بننا پڑا ، صبح سے شام تک کمر توڑ(Back–Breaking) کام کرنا پڑتا ہے۔آج کل آپ مجھے باغوں ،مرغزاروں ،تفریحی پارکوں یا تفریحی کلبوں میں کہاں دیکھو گے۔اگر مجھے ڈھونڈنا ہو تو آپ مجھے آٹو موبائیل ورکشاپوں ، ہوٹلوں، چائے کے اسٹالوں پر ، گریس (grease) سے لت پت اور چربی سے ہاتھ قلیدہ پائو گے۔ صبح سویرے سے ہی مجھے پلیٹس (Plates) طشتریاں (Dishes) صاف کرنے اور دھونے کے کام پر لگایا جاتا ہے یا آپ مجھے کسی رنگ ساز (Painter) کے ساتھ رنگ کی بالٹی ہاتھوں میں تھامے ہوے دیکھوگے۔ وہ زمانہ ہوا ہو گیا ہے جب میں باغوں ،کھیتوں اور میدانوں میںتتلیوںکے پیچھے پیچھے بھاگتا تھا۔ پرندوں کے گھونسلوں سے انڈے جمع کرتا تھا ۔والہانہ طور پر کسی شِفاف ندی میں ڈبکی لگاتا تھا یا بارش کے دنوں میں اپنے آنگن میں کاغذی نائو چلاتا تھا۔مکمل بے فکری اور آزادی کا عالم تھا وہ۔اب وہ سب مجھے عجیب سا سپنا (Dream) لگتا ہے بچّہ مزدوری (Child Labour)نے میری آزادی چھین لی۔بچپن کو نِگل ڈالا۔اب میں اپنے ننھّے اور کومل ہاتھوں سے منوں ٹن مٹی ڈھوتا ہوں ، پتھر توڑتا ہوں اور اپنے کمزور کندھوں پر بوجھ ڈھوتا ہوں۔ میں اب مانو ایک PackHorse بن گیا ہوں ۔ تلاشِ بسیار کے باوجود مجھے اپنا بچپن نظر نہیں آتا ۔ اب بھی مجھے رہ رہ کر یاد آتی ہے۔
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی
جب بے فِکری میں گذرتی تھی زندگانی
ارباب ِ حل وعقد کے بلند بانگ دعووں کے باوجود مجھے بچہ مزدوری سے چھٹکارا نہیں مِلا ۔ حقوق اطفال کے حامی بھی میرا کچھ بھلا نہ کر پائے۔میں محض اپنے بچپن کی باز یابی کی مانگ کرتا ہوں ۔ میں چاند کی مانگ نہیں کرتاہوں (Cry for the moon) مجھے فطری ماحول میں آزادانہ طور پر کھلنے دو ! میری جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے مفید اور موزون ماحول (Conducive Atmosphere) فراہم کرو! میں مستقبل کی ضمانت ہوں ، کل کا خواب ہوں اور سماج کا معمار ہوں۔
���
کنی پورہ، کولگام،موبائل نمبر؛9596047612