Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بچوں کی بھلائی اوروالدین کا کردار! | شائد کہ اُتر جائے تیرے دل میں میری بات فکر و فہم

Towseef
Last updated: November 12, 2024 11:39 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

طارق حمید شاہ ندوی

اولاد اللہ کی طرف سے ایک عطیہ اور نعمت ہے اور جو نعمت جتنی بڑی اور اہم ہوتی ہیں، اُس کی دیکھ بال بھی اتنی ہی اعلیٰ درجے کی ہونی چاہیے۔لیکن بدقسمتی سے موجودہ دور میں والدین قدرتِ الٰہی کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں سے بہت زیادہ غافل اور لاپرواہ ہوچکے ہیں۔جس کے نتیجے میں نہ صرف والدین سے اپنی دنیا بلکہ عقبی بھی کھسکتی جارہی ہیں۔ اگر سرسری جائزہ لیا جائے تو عصر حاضرمیںوالدین کی اولاد کے تئیں غفلت اور لاپرواہی نے ہمارے سیدھے سادھے ،صالح اور صوفیانہ معاشرے (پیر واری) کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے،جس کے نتیجے میں آئے روز نِت نئے بھیانک قسم کے حادثات، جرائم اور اخلاقی قدروں کی پامالی کے اَن گنت واقعات سے ہماری یہ پاک دھرتی پلید ہو رہی ہے۔ ایسے والدین نہ صرف خود کے مجرم ہیں بلکہ اپنی اولاد کے ساتھ ساتھ معاشرے اور فطرت کے بھی مجرم اعظم ہیں۔ والدین پیار اور محبت کے نام پر اپنی اولاد کی دنیا و آخرت دونوں تباہ کر رہے ہیں۔ جس کا قدرت الٰہی کے سامنے جوابدہی اور جزا و سزا دونوں جہاں میں اٹھانی ہی پڑے گی۔بقول ہمارے اسکول کے ایک شعبے کی ذمہ دار میم محترمہ عمیرہ میم کے،’’ چھوٹی عمر میں اپنے بچوں کو پیار کرنے اور سب کچھ دینے میں فرق کو سمجھنا چاہئے۔ والدین کو اپنے بچوں پر کنٹرول نہیں کھونا چاہئے۔ انہیں اپنے بچوں کے سماجی رابطوں، دوستوں، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس، ان کی دلچسپیوں کا بغور مشاہدہ کرنا چاہئے۔اولاد کے لئے سب کچھ مہیا رکھنا اور اُن کی ہر فرمائش پورا کرنا محبت نہیں ہے اور اگر آپ کا بچہ ابھی ساتویں یا آٹھویں جماعت ہےاور اس کی عمر تیرہ چودہ سال ہے اور آپ اسے موٹر سائیکل یا موٹر گاڑی دینےچلانے کے لئے دیتے ہیںتو یہ بھی محبت نہیں ہےبلکہ والدین کا یہ عمل اپنے بچےکے لئے سراسر دشمنی کے ہی مترادف نہیں ہے بلکہ اس کے المناک نتائج بھی سامنے آسکتے ہیںاور آتے بھی رہتے ہیں۔‘‘ آجکل والدین اپنے بچوں کے محسنین ،خیر خواہوں اور اساتذہ کے مفید مشوروں کو غلط نظریے سے لیتے ہیں اور اپنے بچوں کے اِن مخلص محسنین کے دلوں کو ٹھیس پہنچاتے ہیں جو ان ذمہ داریوں کو بھی نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو والدین کو گھروں میں اپنے بچوں کے لیے نبھانے ہوتے تھے۔اور جن کا تذکرہ آج کل ذرائع ابلاغ میں عموماً ہوتارہتا ہے کہ وادیٔ کشمیر کی نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ کمسن لڑکوں ولڑکیوں کی بگڑتی صورت حال باعث تشویش ہے اور وہ مختلف بُرائیوں و خرابیوں کی نذر ہوکر آوارگی ،اخلاقی بے راہ روی ، منشیات کی لت اور جرائم کی طرف راغب ہورہی ہے،جس کے نتیجہ میں معاشرے کے مستقبل کا ایک اہم حصہ تباہ و بُرباد ہورہا ہے۔ظاہر ہے کہ معاشرے کا بیشتر حصہ اخلاقی تنزل اور انحطاط کے گردِ آب میں پھنس چکا ہے ، اگر اس کا فی الفور مثبت علاج و تدارک نہ کیا جائے تو جوافسوسناک و شرمناک نتائج آج تک برآمد ہوچکے ہیں ،اُن سے بھی زیادہ المناک اوربھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
حالانکہ اسلام نے مسلمانوں کو اس بات کی خاص تعلیم دی ہے کہ وہ اپنے گردو پیش چیزوں کا جائزہ لیتے رہیں اور جو خرابیاںپیدا ہورہی ہیں، اُن کے سد باب کی فکر کریں۔ظاہر ہے کہ جب والدین کو اپنے اولاد کی اصلاح اور سدھار کی فکر ہوگی ،تبھی ہمارا معاشرہ پاکیزہ سانچے میں ڈھلے گا۔بچے بے راہ روی سے بچیں گے،فلاح و بھلا خیال رکھا جائےگااور ایک دوسرے کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ خاندان کی تعمیر اورمعاشرہ کی تشکیل میں والدین کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے مگر نسل ِ نو کی پر ورش کی نگہداشت اور ان کی تعلیم وتربیت سے لیکر اُن کی ذہن سازی تک خواتین جتنا نمایاں اور مثبت کردار ادا کریں گی ،وہ مردوں کے مقابلے زیادہ موثر اور دیر پا ثابت ہوگا۔بے شک والدین کو سب سے عزیز اپنی اولاد ہوتی ہے اور اولاد کو سب سے زیادہ محبت والدین سے ہی ہوتی ہے،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے بھی پیار جھلکتا ہے۔اس لئےیہ ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے کہ اپنی اولاد کواچھے بُرےکی پہچان کروائیں، بُری باتوں اور بُرے کاموںسے روکیںاور اُن کی بھلائی کے لئےاُن کے ساتھ دوستانہ ماحول بنائیںتاکہ بچےاُن کی نصیحتوں پر عمل کریں اوربچےکوئی بھی اپنی بات والدین کو بتانے میں جھجھک محسوس نہ کریں۔لیکن والدین کے لئے انتہائی لازم ہے کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کی مانگوں اور خواہشوں میں اعتدال رکھیں،تاکہ وہ اتنے ضدی اور خود سرَنہ بن جائیں کہ بعد میں والدین کو پچھتانا پڑے۔ بچے زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں ہی گذارتے ہیں،اس لئےانہیںبُری باتوں، بُری سوسائٹی،بُرے دوستوں اور بُرے کاموں سے دور رکھنےمیں سب سے زیادہ رول والدین کا ہوتاہے،نہ کہ اساتذہ کا۔جبکہ حق بات یہ بھی ہے کہ آج کے بچے بڑے ہونہار اور ذہین ہیں، ارد گرد کے ماحول سے باخبر ہیں، مختلف چینلز کے ذریعے ایک ایک پل کی خبر رکھتے ہیں۔اِرد گرد کے ماحول کی خبر رکھتے ہوئے
بُری سوسائٹی کے بچے بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس لئےبچے کے اچھے مستقبل کے لیے اس پر کنٹرول کرنا والدین کے لیے بے حد ضروری ہےاور اُن کی فرمائشوں اور مانگوں کو پورا کرنے میں عقل اور اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
(مضمون نگار، دبئی گرینڈ انٹرنیشنل اسکول سرینگرکے شعبہ اردو سے منسلک ہیں)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
! صحت کشت اور خاموش دعوے | جموں و کشمیر میں کاشتکاروں کے حقوق کی بنیاد کا جائزہ معلومات
کالم
! بغیر ِ محنت و جدوجہدکامیابی حاصل نہیں ہوتی فکر و ادراک
کالم
کسان ۔ شکر، صبر اور توکل کا دوسرا نام عزم و استقلال
کالم
ماہ جولائی میں زراعت میں کرنے کے کام زراعت
کالم

Related

کالممضامین

! آپ کے لاڈلوں کو آپ کی توجہ کی ضرورت صدائے کمزار

July 15, 2025
کالممضامین

نیتی آیوگ کا انسانی سرمایہ انقلاب اظہار خیال

July 15, 2025
کالممضامین

’’چاول کی آخری وصیت‘‘ جرسِ ہمالہ

July 14, 2025
کالممضامین

! اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑھتا ہوا عالمی دباؤ | غذائی تقسیم کے مراکز پر بھی بھوکے فلسطینیوں کو قتل کیا جارہاہے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?