تھنہ منڈی // زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی صدیق احمد گنائی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوسرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے سرکاری سکولوںمیں داخلہ دلائیں، سرکار و محکمہ کی طرف سے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکار کی طرف سے جہاں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیاجاتاہے وہیں مفت کتابیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی سالانہ فیس معاف کی گئی ہے جبکہ سکالرشپ اور وردیاں بھی دی جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دیہی علاقوں میں بھی معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کو تندہی اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔