عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو واضح کیا کہ سرینگر ضلع میں بچوں کو اغوا کرنے والا کوئی گروہ سرگرم نہیں ہے اور عام لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ اور جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں۔سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، “سرینگر میں بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے سرگرم ہونے کے بارے میں ایک شرارتی افواہ گردش کر رہی ہے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ سری نگر ضلع میں حالیہ کچھ عرصے میں بچوں کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے، ایسی غیر تصدیق شدہ اور جعلی خبروں پر توجہ دیں۔”