Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

بچوں میں سرطان قابلِ علاج | علاج میں تاخیر انتہائی نقصان دہ فکر ِصحت

Towseef
Last updated: May 27, 2024 12:14 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ڈاکٹر محمد رفیع رضا

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 3 لاکھ سے زائد بچے سرطان (کینسر) کی مختلف اقسام کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان کو لاحق ہونے والے سرطان کی اقسام بڑوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ بچے عام طور پر لیوکیمیا، دماغ اور حرام مغز کے ٹیومر، عصبی بافتوں اورلمفی نسیج کے سرطان، آنکھ اور ہڈیوں کے سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بعض صورتوں میں بچے سرطان کی ان اقسام کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جوعام طور پر بالغ افراد میں دیکھی جاتی ہیں۔ لیوکیمیا بچوں میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے۔

اس سے مراد ہڈیوں کے گودے اور خون کا کینسر ہے۔سرطان کی ابتدا اس وقت ہوتی ہے جب خلیوں کی نمو قابو سے باہر ہوجائے۔ جسم کے کسی بھی حصے کے خلی کینسر کی شکل اختیار کرسکتے ہیں اور دوسرے حصوں میں پھیل سکتے ہیں۔ بچوں کو لاحق ہونے والے کینسر کی اقسام اکثر و بیشتر بڑوں کے کینسر سے مختلف ہوتی ہیں۔

بالغ افراد میں کینسر کا گہرا تعلق ان کے طرز زندگی اور ماحولیاتی عوامل سے ہوتا ہے، مگر بچوں کے معاملے میں صورت حال برعکس ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں موروثی طور پر بچوں کو اس مہلک مرض کی منتقلی کے کیسز بھی بہت کم ہوتے ہیں۔ بچوں میں کینسر قابلِ علاج ہے۔ بدقسمتی سے کینسر کی تشخیص دیر سے ہونے کی بنا پر بعض اوقات وہ اتنا پھیل چکا ہوتا ہے کہ قابلِ علاج نہیں رہتا۔ لہٰذا ضروری ہے کہ بچوں میں کینسر کی تشخیص بروقت ہونے کے لیے ہمیں کینسر کی ابتدائی علامات کا پتہ ہونا ضروری ہے، تاکہ جوں ہی یہ ابتدائی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے مرض کی جلد تشخیص کرسکے گاکہ آیا یہ علامات کینسر کی وجہ سے ہیں یا کسی دوسری بیماری کی بنا پر ہیں۔ بچوں میں کینسر کی ابتدائی علامات (Early warning signs) یہ ہیں٭ پیلا پن، جلد کی رنگت اُڑنا، سرخ دھبے یا نیل پڑنایا ہڈیوں میں مسلسل درد کا ہونا٭ جسم کے کسی حصے میں سوجن، ورم یا اُبھار (خصوصاً درد اور بخار کے بغیر) یا گردن میں غدود کا بڑھنا٭ وزن میں غیر معمولی کمی یا مسلسل بخار، مسلسل کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ، شام یا رات کے اوقات میں پسینہ آنا٭ آنکھوں کی پتلی کا سفید ہونا، بھینگا پن، بینائی میں کمی آنکھوں کے گرد سوجن، ورم یا ابھار، اندھیرے میں آنکھوں کا چمکنا٭ پیٹ پر ورم یاپیٹ میں رسولی کا محسوس ہونا٭ سردرد (خصوصاً غیر معمولی یا شدید) الٹی یاقے ہونا (خصوصاً صبح کے وقت اور روز بروز بڑھتے رہنا)٭ اعضا اور ہڈیوں میں درد، جسم کے کسی حصے میں سوجن یا رسولی۔

ان علاما ت کے ظاہر ہونے کی صورت میں بہتر ہے کہ کسی ماہر امراض اطفال کو دکھایاجائے۔ اگرعلامات برقرار ہیں اور تشخیص نہ ہو پا رہی ہو تو پھر بہتر ہے کہ کسی بچوں کے کینسر کے ماہر ڈاکٹر (Paediatric Oncologist ) کو دکھایا جائے۔ کینسر تشخیص کرنے کے لیے بعض اوقات بائیوپسی (Biopsy) کرنا پڑتی ہے ، جس میں غدود یا رسولی کا کچھ حصہ نکال کر لیبارٹری میں معائنہ کیا جاتا ہے۔بائیوپسی کرنے سے کینسر پھیلنے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ ٰ لہٰذا جب یہ ضروری ہو تو کروالینی چاہئے ورنہ کینسر بڑھتاجا ئے گا اور تشخیص میں دیر ہونے کی وجہ سے پھر مرض قابل ِعلاج نہیں رہتا۔ اسی طرح بعض اوقات بون میرو (Bone Marrow) ٹیسٹ کی ضرورت بھی پڑھ سکتی ہے ۔ اس سے بھی کسی کمزوری یا نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ لہٰذاجہاں ضرورت ہو اس کو کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔ کینسر کی تشخیص مکمل ہونے کے بعد پھر اس کےاسٹیج کا تعین کیا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد کینسر کا علاج شروع کیا جاتا ہے۔ لہٰذا علامات شروع ہوتے ہی بر وقت ڈاکٹر کو دکھانا اور پھر تشخیص کے لئے ضروری ٹیسٹوں کروانا انتہائی ضروری ہے۔ یاد رہے۔بچوں کا کینسر قابلِ علاج ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?