اگرتلہ// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تری پورہ یونٹ کے صدر بپلب دیو ریاست کے نئے وزیر اعلی ہوں گے ۔ بنمال¸ پور سے رکن اسمبلی مسٹر دیب کو آج پارٹی اراکین کی میٹنگ میں لیڈرمنتخب کیا گیا۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات آئی ایف جی ٹی کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔ آئی ایف جی ٹی کو آٹھ سیٹیں ملی تھیں۔مرکزی وزیر نتن گڈکر¸ نے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد مسٹر دیو کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر دیب کو اتفاق رائے سے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ مسٹر گڈکر¸ نے بتایا کی جشنو دیب برمن ریاست کے نائب وزیر اعلی ہوں گے ۔یو این آئی