اسلام آباد(اننت ناگ)// جنوبی کشمیر کے بٹینگو اسلام آباد(اننت ناگ) میں گزشتہ ماہ ’’سنجے گاڑی‘‘ پر حملے کی سازش کو طشت از بام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آئی جی کشمیر منیر احمد خان نے کہا کہ لشکر کمانڈر ابو اسماعیل اس حملے کا سرغنہ تھا،جبکہ حملہ بشیر لشکری کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔ریاستی پولیس کے صوبائی سربراہ منیراحمدخان نے گزشتہ ماہ اسلام آبادضلع کے بوٹینگوعلاقہ کے نزدیک ’’سنجے گاڑی‘‘ پرہوئے حملے کاخلاصہ کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد(اننت ناگ) میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کوبتایاکہ اس حملے کی سازش لشکرطیبہ سے وابستہ جنگجوئوں نے مقامی معاونین کی مددسے رچائی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہلاکت خیزحملے کے سلسلے میں اسلام آباد(اننت ناگ)پولیس نے ایک کیس درج کیاگیاجبکہ حملے کی سازش اوراس میں ملوث جنگجوگروپ نیزجنگجوئوں کاسراغ لگانے کیلئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیرایس پی پانی کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ۔منیراحمدخان نے بتایا’’ دوران تحقیقات یاتریوں پرہوئے حملے کے بارے میں اہم سراغ حاصل ہوئے اوریہ بات سامنے آئی کہ اس ہلاکت خیزحملے میں لشکرطیبہ سے وابستہ 3غیرملکی اورایک مقامی جنگجوشامل تھاجبکہ اُنھیں کچھ مقامی معاونین کی جانب سے ہرطرح کی مددفراہم کی گئی‘‘ ۔آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ دوران تحقیقات یہ پتہ چلاہے کہ بوٹینگواسلام آبادمیں گاڑی پرکئے گئے حملے میں لشکرجنگجو ابو اسماعیل عرف ہارون ، معاویہ ، فرقان اور یاور بشیر عرف ایان ولد بشیر احمد وانی ساکن ہبلش دیوسر کولگام شامل تھے۔انہوں نے کہا’’یاتریوں پرحملے میں شامل4 جنگجو وَ ں میں 3 غیر ملکی ہیں جبکہ یائور بشیر عرف ایان ولد بشیر احمد وانی ساکن دیوسر کولگام نے اسی سال فروری میں لشکر طیبہ میں شمولیت اختیارکی تھی‘‘۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی تحقیقاتی وتفتیشی ٹیم نے اب تک 3افراد کو گرفتارکیا جن کی پہچان بلال احمد ریشی پیشہ سے دوکاندار ساکن اقبال محلہ بجبہاڑہ ، اعجاز احمد وگے میڈکل رپزیزنٹیٹو ساکن پوشکریری سریگفوارہ ، ظہور احمد شیخ ایڈہاک ایس آرٹی سی ڈرائیور ساکن کھڈونی کے بطورہوئی ہے۔ آئی جی پی کشمیرمنیراحمدخان کامزیدکہناتھاکہ گرفتارکئے گئے تینوں ملزمان لشکرجنگجوئوں کومختلف مقامات پرپناہ دینے اورایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے کیلئے گاڑیاں فراہم کیاکرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار3 ملزمان نے ہی یاتریوں پرحملے میں ملوث لشکرطیبہ کے جنگجوئوں کوکھڈونی اورسری گفوارہ میں رہنے کیلئے جگہ فراہم کی ۔پولیس کے صوبائی سربراہ نے یہ انکشاف بھی کیاکہ گزشتہ ماہ یاتریوں پرہوئے حملے کیلئے جگہ یامقام کاانتخاب ان ہی 3ملزمان بلال ریشی،اعجازوگے اورظہوراحمدنے کی تھی ،اوراس مقصدکیلئے یہ لوگ مختلف جگہوں پرگئے ۔آئی جی پی کشمیر نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ گرفتارکئے گئے تینوں ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیااورپولیس نے ان کاریمانڈحاصل کرلیاہے۔انہوں نے کہاکہ تفتیش کے دوران پولیس کو گرفتارکئے گئے ملزمان کے خلاف ثبوت وشواہد ہاتھ لگے ہیں تاہم اس کیس کی مزید تحقیقات ہورہی ہے تاکہ حملے کی سازش میں ملوث مزیدملزمان کے بارے میں جانکاری حاصل کی جائے ۔منیراحمدخان نے واضح کیاکہ یاتری حملے کیس کیس میں ملوث مزید ملزماں کی گرفتاری متوقع ہے۔